ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / فلپائن میں اسلامک اسٹیٹ کے 12سو جہادی موجود ہیں: انڈونیشیا

فلپائن میں اسلامک اسٹیٹ کے 12سو جہادی موجود ہیں: انڈونیشیا

Mon, 05 Jun 2017 14:55:59  SO Admin   S.O. News Service

جکارتہ،4جون(ایس ا ونیوز/آئی این ایس انڈیا)انڈونیشیا کا کہنا ہے کہ فلپائن میں دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں کی تعداد 12 سو تک ہے، جن میں سے چالیس کا تعلق انڈونیشیا سے ہے۔ اتوار کے روز سنگاپور میں جاری بین الاقوامی سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر انڈونیشیا کے وزیردفاع نے کہا کہ فلپائن میں متحرک ان شدت پسندوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ فلپائن کے جنوبی علاقے مراوی پر چند روز قبل مسلح عسکریت پسندوں نے حملہ کر دیا تھا، جن میں سے قریب پچاس نے اب بھی مرکز شہر پر قبضہ کر رکھا ہے۔ فلپائنی فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان جاری اس لڑائی میں اب تک 120جہادیوں سمیت 177افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
 


Share: